فریقین دعویٰ اور عدالت، پلیڈنگ سے ہٹ کر اپنا موقف پیش نہ کر سکتے ہیں.
(2019 YLR 646).
دعویٰ یا جواب دعویٰ سے ہٹ کر کوئی شہادت پیش کرنے کی اجازت نہ دی جا سکتی ہے ایسی شہادت اگر صفحہ مثل پر آ بھی جائے تو عدالت اسے Consider نہ کرے گی ۔
(2021 MLD 252).
پلیڈنگ کو شہادت Conseder نہ کیا جا سکتا ہے، بلکہ فریقین کا Pleading کو ،بذریعہ شہادت ثابت کرنا ہو گا.
(2020 SCMR 202).
کوئی پارٹی پلیڈنگ سے ہٹ کر کوئی شہادت پیش نہ کر سکتی ہے، اور نہ پلیڈنگ سے ہٹ کر دی گئی شہادت پر کوئی ریلیف دیا جا سکتا ہے.
(2017 CLC 1090).
پلیڈنگ پر محض دستخط نہ ہونے کی بناء پر اسے Out of Consideration نہ کیا جا سکتا ہے.
(2016 CLC 1922).
درخواست زیرِ آرڈر 16 برائے طلبی گواہ، منظور ہونے کے بعد، گواہ کو حاضر عدالت کرنا، عدالت کی ذمہ داری ہے، پارٹی کی ذمہ داری نہیں.
(2017 MLD 1908).
زیرِ آرڈر 16 رول آ تا 2 ض د ہسپتال کا ریکارڈ بھی طلب کیا جا سکتا ہے.
(2016 SCMR 119).
عدالت کسی گواہ کو، کسی فریق کے حق میں، گواہی دینے پر مجبور نہ کر سکتی ہے.
(2016 MLD 67).
اگر کوئی فریق فہرست گواہان میں درج، اپنے کسی پرائیویٹ گواہ کو پیش نہ کر سکے، تو اسے بذریعہ عدالت طلب کروایا جاسکتا ہے.
(2013 SCMR 200).
کسی سرکاری ملازم کی بطورِ گواہ طلبی کی صورت میں تعمیل کروانا، عدالت کی ذمہ داری ہے.
(2005 MLD 1057)
بوقت تصدیق انتقال، گاؤں کے لمبڑدار سمیت دو گواہان کی شناخت لازم ہے.
(2017 MLD 1792).
سابقہ رجسٹر حقداران زمین سے نۓ رجسٹر میں اندراج کرتے وقت تحریری غلطیوں کو دور کرنے کے لئے فردبدر جاری کی جاتی ہے.
(2018 YLR 1813).
انتقال کی پرت پٹوار کی بجائے، پرت سرکار کو فوقیت حاصل ہو گی.
(2016 MLD 135).
محکمہ مال میں غلط اندراج خواہ نیا ہو یا پرانا ہو، اسکی درستگی کا اختیار ریونیو اتھارٹی کو ہے.
(2015 CLC 1445).
خسرہ گرداوری کا تعلق، تیاری خسرہ گرداوری کی تاریخ سے ہے، نہ کہ فصل کاشت کرنے کی تاریخ ہے.
(2014 SCMR 914).
کورٹ 100 مجرموں کو رہا کر دے، مگر ایک بے گناہ کو سزا نہ دے۔
نقشہ موقع بلاسکیل اور نقشہ موقع باسکیل میں تضاد کی صورت میں پراسیکیوشن کیس مشکوک تصور ہو گا۔
(2017 YLR 1972).
اگر نقشہ موقع سے متعلق جرح نہ کی جاۓ، تو نقشہ موقع درست تسلیم ہو گا۔اپیل ڈسمس
(2014 YLR 500).
نقشہ موقع کے مطابق، جہاں پر مدعی اور گواہان کی موجودگی دکھائی گئی تھی، ملزمان وہاں سے نظر نہ آ رہے تھے۔
(2020 YLR 1522).
اگر نقشہ موقع میں مدعی کی موجودگی نہ دکھائی گئی ہو، تو یہ پراسیکیوشن کیس کو سپورٹ نہ کرے گا ۔
(2015 PCrLJ 1023)
نقشہ موقع میں گواہان وجٹکر کی موجودگی نہ دکھائی جاۓ تو پراسیکیوشن کیس مشکوک تصور ہو گا۔
(2013 YLR 1091)
زبانی معاہدہ بیعہ کی بناء پر دعویٰ تعمیل مختص میں سٹے کنفرم نہ ہو گا۔
(2020 YLR 2239).
اگر مدعا علیہ، مدعی کی پیش کردہ کسی دستاویز کو، درست تسلیم نہ کرے، تو اس بناء پر سٹے نہ ہو گا.
(2020 YLR 2135).
اگر کسی Claim کو ثابت کرنے کیلئے، شہادت لکھنا ضروری ہو، تو اسے Prima facie کیس نہ کہا جا سکتا ہے ۔
(2020 YLR 2179).
فریقین میں سابقہ زیر سماعت دعویٰ جات کو چھپانے والا، حکم امنتاعی کا حق دار نہ ہو گا
(2019 YLR 815).
کسی کی زمین پر سے Trespasser کو کسی قسم کا کوئی قانونی تحفظ نہ دیا جا سکتا ہے ۔
(2014 CLC 311).
قبل ازیں کسی Litigation میں کیۓ گۓ ،کسی Admission کو بعد ازاں کسی دیگر کاروائی میں استعمال نہ کیا جا سکتا ہے.
(2013 YLR 2555).
ایک مدعا علیہ کی طرف سے کۓ گۓ Admission کو، دوسرے مدعا علیہ کے خلاف استعمال نہ کیا جا سکتا ہے.
(2013 CLC 724).
جواب دعویٰ میں کیۓ گۓ کسی Admission کو، بذریعہ ترمیم واپس لینے کی اجازت نہ ہو گی.
(PLD 2013 SC 239).
جواب دعویٰ میں کیا گیا Admission ، آرٹیکل 113 قانون شہادت کی رو سے، قابلِ ادخال شہادت ہے.
(2010 CLC 661).
فریقین Pleadings میں کیۓ گۓ ،Admission کے پابند ہیں، اور ایسے Admissions کو متعلقہ فریق کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے.
(2010 CLC 230).
مقررہ تاریخ پر کرایہ ادا کرنا کرایہ دار کا فرض ہے، کرایہ کی رقم کو سیکورٹی کی رقم سے منہا نہ کیا جا سکتا ہے.
(2018 CLC 161).
مالک مکان، بیوی بچوں کے علاوہ اپنی دیگر اہل خانہ کے لیے بھی مکان خالی کروا سکتا ہے.
(2017 MLD 1137).
تحریری معاہدہ کرایہ داری کی عدم موجودگی میں، کرایہ داری کی مدت صرف ایک ماہ تصور ہو گی. ایک دفعہ ڈیفالٹر ہونے کی صورت میں بعد ازاں کرایہ ادا کرنا بھی، کرایہ دار کو کوئی فائدہ نہ دے گا.
(2016 MLD 103).
کرایہ دار یا اس جگہ کرایہ ادا کرنے کی بابت Under Taking دینے والا شخص بھی Tent کے زمرہ میں آۓ گا.
کسی دوسرے شخص کی جگہ کرایہ وصول کرنے والا شخص بھی لینڈ لارڈ کے زمرے میں آتا ہے.
(2015 MLD 171).
دعویٰ بیدخلی کا فیصلہ کرتے وقت پگڑی کا فیصلہ کرنا بھی رینٹ کنٹرولر کی ذمہ داری ہے.
(2015 YLR 1617).
فریقین دعویٰ اور عدالت، پلیڈنگ سے ہٹ کر اپنا موقف پیش نہ کر سکتے ہیں.
(2019 YLR 646).
*دعویٰ یا جواب دعویٰ سے ہٹ کر کوئی شہادت پیش کرنے کی اجازت نہ دی جا سکتی ہے ایسی شہادت اگر صفحہ مثل پر آ بھی جائے تو عدالت اسے Consider نہ کرے گی.
(2021 MLD 252).
پلیڈنگ کو شہادت Conseder نہ کیا جا سکتا ہے، بلکہ فریقین کا Pleading کو ،بذریعہ شہادت ثابت کرنا ہو گا.
(2020 SCMR 202).
کوئی پارٹی پلیڈنگ سے ہٹ کر کوئی شہادت پیش نہ کر سکتی ہے، اور نہ پلیڈنگ سے ہٹ کر دی گئی شہادت پر کوئی ریلیف دیا جا سکتا ہے.
(2017 CLC 1090).
پلیڈنگ پر محض دستخط نہ ہونے کی بناء پر اسے Out of Consideration نہ کیا جا سکتا ہے.
(2016 CLC 1922).

0 Comments